وزیراعظم قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابقہ کپتانوں سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم کل قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابقہ کپتانوں سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سمیت پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تین سابق اور ایک موجودہ کپتان سے ملاقات کریں گے، جس میں کرکٹ کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کرنے والے کرکٹ ٹیم کے ایک موجودہ اور تین سابق کپتانوں کے وفد میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور محمد حفیظ سمیت پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی شامل ہونگے، جو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم سے خاص ملاقات کے لیے ٹی 20 کرکٹ میں 2000 ہزار رنز اور 50 وکٹ لینے والے بین الاقوامی کرکٹ کے واحد آل راؤنڈر محمد حفیظ نے خصوصی درخواست کی تھی، جن کی وزیراعظم سے سابقہ اور موجودہ کپتانوں کے ساتھ ملاقات ہو گی۔

وزیر اعظم سے ملاقات میں محمد حفیظ ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈپارٹمنٹ کرکٹ کے ختم ہونے اور کرکٹرز کے روزگار کے لیے اہم گفتگو کریں گے، جس سے کرکٹ میں اصلاحات لانے میں اچھی خاصی مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ احسان مانی کے چئیرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے ڈپارٹمنٹ کرکٹ کو بند کرکے 6 ٹیموں کا فرسٹ کلاس نظام متعارف کروایا گیا تھا، جس پر گز شتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ارب روپے خرچ ہوں گے۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ اور سابق کرکٹرز کی یہ ملاقات دو ماہ قبل ہونی تھی تاہم کوویڈ 19 اور دورہ انگلینڈ کے سبب نہیں ہوسکی تھی، جو اب اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >