افغان لیگ کے فرنچائز مالک کی کھلاڑی بن کرمیدان میں غیرقانونی انٹری

دنیائے کرکٹ میں پہلی بار کسی ٹیم کا مالک میدان میں بطور کھلاڑی اترا،معلومات سامنے آنے پر افغان ٹی 20 لیگ میں کابل ایگلز کے مالک پر باقی سیزن کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

40 سالہ عبدالطیف ایوبی اسپین غر ٹائیگرز کے خلاف میچ میں غیرقانونی طورپر شامل ہوگئے تھے، ایک میڈیم فاسٹ باؤلر کے طور پر انھوں نے اپنے واحد اوور میں 16 رنز دیئے۔ ان کی ٹیم میچ جیت گئی، ایوبی نے بیٹنگ نہیں کی مگر یہ معاملہ سامنے آنے پر ان پر باقی سیزن کیلیے پابندی عائد کردی گئی، میدان میں غیرقانونی انٹری کی وجہ سے وہ منتظمین کی نظر میں آگئے۔

ٹیم مالک ایوبی ایک کمنٹیٹر سے بھی الجھ بیٹھے جس کی وجہ سے انھیں ڈسپلنری کوڈ کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب قرار دے دیا گیا، ان پر 30 ہزار افغان کرنسی جرمانہ عائد ہوا،ان کی ٹیم کابل ایگلز نے فائنل میں مساینک نائٹس کو9 رنز سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >