شاہین آفریدی کی ٹی 20 لیگ میں تباہ کن بولنگ، مخالف ٹیم کے پرخچے اڑا دیئے

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے بیٹسمینوں کے پرخچے اڑا دیئے، اور ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلتے ہوئے مڈل سیکس کے خلاف اوور کرتے ہوئے اپنے اوور کی 4 گیندوں پر چاروں بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگا دیا، مذکورہ میچ میں مڈل سیکس کی ٹیم کو 16 گیندوں پر جیتنے کے لیے 21 رنز درکار تھے جبکہ چار وکٹیں ان کے ہاتھ میں تھیں۔

بعد ازاں شاہین شاہ آفریدی نے میچ کا پانسہ پلٹتے ہوئے کسی بھی بیٹسمین کو کریز پر کھڑے ہونے کا موقع نہ دیا اور یکے بعد 4 گیندوں پر چاروں بیٹسمینوں کو بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھا دی اور ناممکن کو ممکن کر دکھایا، شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے سبب ان کی ٹیم ہارا ہوا میچ باآسانی جیت گئی۔

شاہین آفریدی نے میچ میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے،تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہین آفریدی نے 6 کے 6 کھلاڑیوں کو بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین آفریدی نے 6 وکٹیں محض 19 رنز دے کر حاصل کی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>