زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی کی تصدیق

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان کے دورے کی اجازت دے دی ہے، زمبابوے کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے کی اجازت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 3 ون ڈے میچز ملتان جب کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم  20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی، اس کے علاوہ مہمان ٹیم اپنا کرونا کا ٹیسٹ ہرارے سے کروا کے آئے گی اور اس دورے کے تمام میچز بند دروازوں کے پیچھے شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان انگلینڈ کے بعد کرونا وائرس کی صورتحال کے دوران غیرملکی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنے والا دوسرا ملک بن جائے گا، جبکہ اس سے پہلے انگلینڈ کو کورونا کی موجودہ صورتحال میں پاکستان اور آسٹریلیا کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >