قومی کرکٹر محمد حفیظ انڈر19 کھلاڑیوں کے حالات سے رنجیدہ

قومی کرکٹر محمد حفیظ کا انڈر19 کھلاڑیوں کے حالات سے رنجیدہ
پی سی بی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کی وجہ سے کرکٹرز کی بڑی تعداد بے روزگار ہوئی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو کسی ٹیم میں جگہ نہ بنا پانے کی وجہ سے ماہانہ تنخواہ بھی نہیں مل رہی نتیجے کے طور پر وہ دلبرداشتہ ہوکر کھیل کو ہمیشہ کیلیے خیرباد کہنے کا فیصلہ کررہے ہیں، ان میں سے ایک احمد شفیق بھی ہیں۔

احمد شفیق نے کہا کہ انڈر 19ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کے حالات خراب ہیں، مسلسل2 سال سے نظر انداز کئے جانے کے بعد اب انہوں نے ہمیشہ کیلیے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سوشل میڈیا پر پیغام میں قومی کرکٹر محمد حفیظ نے ردعمل دیا کہ بڑی افسوسناک حقیقت ہے، مواقع اور مالی مدد نہ ملنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹر محمد حفیظ، مصباح الحق اور اظہر علی کے ہمراہ کھلاڑیوں کی بے روزگاری کا مقدمہ لے کر وزیر اعظم عمران خان کے پاس بھی گئے تھے لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا جا سکا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے اس معاملے پر کہا ہے کہ  بورڈ ملازمتیں فراہم کرنے والا ادارہ نہیں،ہمارا اصل کام ملک سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ٹیم کو بہتر بنانا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >