مودی کے ہوتے ہوئے پاک بھارت سیریز ممکن نہیں، شاہد آفریدی

پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک مودی اقتدار میں رہے گا پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے۔

عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھیلوں کو دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، پاکستان اور بھارت جیسے ممالک میں کرکٹ کو مذہب کی طرح سمجھا جاتا ہے، لہذادونوں ملکوں کے بیچ تعلقات کرکٹ کے ذریعے بہتر بنائے جاسکتے ہیں۔

عمران خان کی حکومت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ان سے یہ امید نہیں رکھنی چاہیے کہ وہ دہائیوں پرانے مسائل کو چند سالوں میں حل کردیں گے، تاہم یہ وقت ہے کہ عمران خان الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں، کیونکہ یہ بہترین موقع ہے فوج اور عدلیہ موجودہ حکومت کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عورتوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہ سرعام پھانسی کے بجائے ایسے جرائم میں ملوث افراد کو فوری طور پر پھانسی دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >