مصباح سمیت دوسرے کھلاڑیوں کو دیگر عہدے چھوڑنا ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

مصباح سمیت دوسرے کھلاڑیوں کو دیگر عہدے چھوڑنا ہو گا، چیئرمین پی سی بی

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ میں نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح سمیت دیگر کھلاڑیوں کو صاف کہہ دیا ہے کہ انہیں دیگر نوکریوں کو الوداع کہنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ 10 سال کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں کرکٹ کھیلنے آ رہی ہیں، لیکن کسی کی جانب سے اس کی تعریف نہیں کی جا رہی، ماضی کے مقابلے میں اب پاکستان کا دورہ کرنے والی کرکٹ ٹیم کے کسی کھلاڑی کو ایک روپیہ نہیں دیا جا رہا جب کہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے دورے کے لیے پیسے دیے گئے تھے۔

احسان مانی نے ہیڈ کوچ مصباح الحق ، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ تینوں نے وزیراعظم سے ملاقات بغیر اجازت کی ہے، جو کہ ڈسپلن کا معاملہ ہے اور اسے ضرور دیکھا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل میں مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل میں مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، اب اس معاملے کی تحقیقات کمیٹی کر رہی ہے، کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے پر جو بھی سچ ہو گا اسے سامنے لایا جائے گا، قبل ازیں انھوں نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کی فرنچائزز کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آپ کے مالی سٹرکچر درست نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ مصباح الحق اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >