پاکستان کے دورے پر آئی زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پاکستان کیوں نہیں آئے؟

 

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچی ہے، تاہم زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ان کے ہیڈ کوچ سابق بھارتی کرکٹر لال چند راجپوت نہیں آئے بلکہ وہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لال چند راجپوت کو بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان آنے سے منع کردیا ہے، جب کہ وہ پاکستان کے دورے سے قبل زمبابوے کے تربیتی کیمپ کا حصہ تھے۔

بعد ازاں زمبابوے  کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہرارے میں بھارت کے سفارتخانے نے انہیں خط لکھا ہے جس میں راجپوت کو پاکستان آنے سے استثنیٰ دینے کی استدعا کی گئی جبکہ ہرارے میں پاکستان کے سفارتخانے نے راجپوت کو ویزا جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لال چند راجپوت نے 1985 اور 1987 کے درمیان 6 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی جس میں 4ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ ٹیم کو 2019 ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد اگست 2018 میں انہیں زمبابوے کا کل وقتی کوچ مقرر کر دیا گیا تھا۔

  • bharat ko aisi chawwalein maarne ki aadat par chuki hai. Choti zehniyat ke log jab leader ban jaate hain to choti harkatein hee karte phirte hain.

    Waise bhi cricket ko jitna nuqsaan bharat ne pohonchaya hai, aur kisi mulk ne nahi pohonchaya.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >