بنگلہ دیشی دلہن کا وکھرے سٹائل میں فوٹو شوٹ،عروسی جوڑے میں پچ پر آ گئی

بنگلہ دیشی دلہن کا وکھرے سٹائل میں فوٹو شوٹ،عروسی جوڑے میں پچ پر آ گئی

دنیا بھرکے کرکٹرز یا اسٹار اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے طرح طرح کے انداز اپناتے ہیں، اسی طرح بنگلہ دیش کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سنجیدہ اسلام نے بھی اپنی شادی کو منفرد بنانے کے لیے اپنا برائیڈل شوٹ کچھ اس انداز میں کروایا کہ عروسی جوڑے اور زیورات پہن کر سنجیدہ اسلام بلا ہاتھ میں تھامے پچ پر آ گئیں۔

بنگلہ دیشی کرکٹر سنجیدہ اسلام کی شادی کا فوٹو شوٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر کے اکاؤنٹ سے شیئر کیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے شئیر کئے گئے سنجیدہ اسلام کے فوٹو شوٹ میں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عروسی لباس اور زیورات پہنے سنجیدہ اسلام ایک گراؤنڈ میں موجود ہیں اور ہاتھ میں پھولوں کے بجائے بلا تھاما ہوا ہے۔

بنگلہ دیشی ویمن  کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سنجیدہ اسلام نے اپنی شادی کی چند تصاویر اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں، جس میں ان کو اپنے ہم سفر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، تاہم سنجیدہ اسلام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >