شاندار کارکردگی دکھانے والے تابش خان ابھی تک قومی ٹیم میں نہ کھیل سکے

38 میچوں میں5، 28 میچوں میں4 جبکہ7 میچوں میں 10،10 وکٹیں لینے والے تابش خان ابھی تک قومی ٹیم میں نہ کھیل سکے۔

قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں سندھ کے فاسٹ بولرتابش خان کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پہلے روز سندھ کا پلڑا بھاری رہا۔ کھیل کے اختتام پر سنٹرل پنجاب نے اپنی پہلی اننگز میں 86 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ سندھ کے فاسٹ بولرتابش خان نے 44 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اب تک 38 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

سنٹرل پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 5وکٹیں حاصل کرنے والے تابش خان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مرحوم والد کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

تابش خان نے کہا کہ میری افسردگی کی وجہ یہ ہے کہ میں نے اپنے والد کو جون میں کھو دیا۔ جب میں کل رات سونے ہی والا تھا ، میں اس بارے میں سوچ رہا تھا کہ میں اپنے مرحوم والد کو اپنی سرگرمی کے بارے کس طرح آگاہ کرتا تھا اور جب بھی میچ میں 5وکٹیں حاصل کرتا تھا تو میں ان کو فون کرتا تھا اور اس بارے میں بتاتا۔

تابش خان ڈومیسٹک کرکٹ کے وہ بولر ہے ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس ڈومیسٹک میچز میں 500 سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں مگر ابھی تک ان کو قومی ٹیم میں ایک بار بھی کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ ان کے مداحوں کی خواہش ہے کہ تابش خان کو قومی ٹیسٹ ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔

تابش خان اب تک 38 فرسٹ کلاس میچز میں 5 وکٹیں، 28 فرسٹ کلاس میچز میں4 وکٹیں جبکہ 7 بار فرسٹ کلاس میچ میں10،10 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں مگر ان کو قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے تابش خان سے متعلق کہا کہ اس طرح کے کھلاڑیوں کو چانس نہ دے کر ہم ضائع کر دیتے ہیں جبکہ ان سے کم اہلیت کے کھلاڑیوں کے پے درپے چانس دینے سے ہماری ٹیم کی رینکنگ بھی متاثر ہوئی ہے۔

  • Should give him chance..
    Actually young fast bowlers are in the que..Wahab Riaz should retire from T20.ODI Sohail Tanveer…many others near 40 fast bowlers..to make place for younger and performing players..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >