جنوبی افریقہ کی ٹیم 12 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی

کرکٹ ساؤتھ افریقا نے کرکٹ ٹیم کے پاکستان دورے کا اعلان کردیا، کرکٹ ساؤتھ افریقا جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کا ایک وفد کھیل کی سرگرمیوں اور سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا،اگر تمام معاملات طے پا جاتے ہیں تو یہ جنوبی افریقا کی ٹیم کا 12 سال بعد پاکستان کا دورہ ہوگا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم بھی آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ تینوں ایک روزہ انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے،ترجمان نے کہا کہ یہ ٹور ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر،اکتوبر میں شیڈول تھا۔

جسے جنوبی افریقہ میں کووڈ 19 کے پھیلائو کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا،پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے پر بھی آمادگی ظاہر کردی،جس میں 2 ٹیسٹ اور 2 ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے،دونوں سیریز کے تفصیلی شیڈول کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کو دو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچوں کے ساتھ ساتھ جنوری اور فروری میں تین ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنا ہے۔
گزشتہ روز تصدیق کی گئی ہے کہ جنوبی افریقہ سری لنکا کی میزبانی کرے گا،پہلا ٹیسٹ سنچورین میں 26 سے 30 دسمبر تک ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ جوہانسبرگ میں 3 سے 7 جنوری تک ہوگا۔

سی ایس اے نے یہ بھی اعلان کیا کہ آسٹریلیا مارچ اور اپریل 2021 میں تین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچوں کے لئے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گا ، اس کے بعد پاکستان کا مقابلہ ہوگا ، جو تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گا۔ ان دوروں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،جنوبی افریقہ 27 نومبر سے 9 دسمبر کے درمیان کیپ ٹاون اور پارل میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں انگلینڈ کی میزبانی کرے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >