کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والا اکتالیس سالہ بیٹسمین کرس گیل جو پوری دنیا میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے، کرس گیل اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ٹی ٹوئنٹی میں ایک ہزار چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا یہ اعزاز گزشتہ روز جمعہ 30 اکتوبر کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں 8 چھکے لگا کر اپنے نام کیا ہے، بعد ازاں کریس گیل اپنے اس میچ میں ٹی ٹونٹی کرکیٹ میں اپنی 23 ویں سنچری بنانے میں ناکام رہے تھے اور 99 کے سینکڑے پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز کرس گیل کے کل کے میچ میں آٹھ کو کے بعد مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی کے میچوں میں چکھوں کی تعداد ایک ہزار ایک ہوگئی ہے، جو ٹی ٹوئنٹی کی کرکٹ میں ایک بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔

کرس گیل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اب تک 400 سے کچھ ہی زائد ٹی ٹوئنٹئی میچ کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 13 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>