سمیع اسلم کا مایوس ہوکر پاکستان کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

مسلسل نظر انداز کیے جانے پر 24 سالہ ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے پاکستان کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کےمطابق سمیع اسلم اگلے 10 روز میں امریکا روانہ ہو جائیں گے اور اس حوالے سے سفر اور رہائش کیلئے ضروری کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سمیع اسلم ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کے باوجود موقع نہ ملنے پر مایوس ہیں، وہ قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ سے پہلے دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔

اس سے قبل متعدد کھلاڑی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سے مایوس ہونے اور قومی ٹیم میں نمائندگی نہ ملنے کی وجہ سے ملک چھوڑ کر دیگر ممالک سے کھیلنے کا فیصلہ کرچکے ہیں جن میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف، پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر عرفان جونیئر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے رمیز راجہ جونیئر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سمیع اسلم نے 13 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے قومی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی دکھانے کے باوجود دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ 35 کھلاڑیوں میں بھی میرا نام نہیں آیا، اس سے قبل دورہ انگلینڈ میں بھی نظر انداز کیا گیا تھا۔

  • ڈومیسٹک کرکٹ میں ہر کوئی شیر ہوتا ہے۔۔

    ذرا اپنے انٹرنیشنل ٹیسٹس میں اپنے رنز بتاتا۔۔

    تیرہ 13 کھیلے اور758 رنز بنائے۔ ٹیسٹ میں 34.04 اور ون ڈے میں 19.5 کی اوسط کیساتھ یہ بندہ کہتا ہے اسے بار بار موقع دیا جائے۔

    • Same yei sorat-e-haal fawad Alam ki hai, domestic dead pitches mai runs international mai phuss, abi b fawad ko quota system k tahet asad ki jaga team mai rakha gya, hamari national team ethnic bases pr banti hai na k talent.

  • اب ان کرکٹر کی مایوسی اور بلیک میلنگ کے تناظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ چلائے جائنگے۔
    فواد عالم کے ساتھ کئی سالوں ذیادتی ہوتی رہی اور وہ ہمت نہ ہارا۔
    یہ ۲۴ سال کی عمر میں ہمت ہار کر مایوسی ظاہر کر رہے ہیں۔

    مُلک میں سینکڑوں کھلاڑی کھیلتے ہیں ، ٹیم میں صرف ۱۵ کھلاڑیوں کو جگہ ملتی ہے۔ اب کیا باقی سب مایوس ہو جائیں؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >