اسٹیون اسمتھ نے بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیدیا
آسٹریلیوی بیٹسمین اسٹیون سمتھ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابرا عظم کو اپنا فیوریٹ پاکستانی کھلاڑی قرار دیدیا ہے۔
انسٹاگرام پر اسٹیون اسمتھ سے جب ان کے پسندیدہ کھلاڑیوں سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر پسندیدہ پاکستانی کھلاڑی سے متعلق پوچھا جائے تو مجھے بابراعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔
اسٹیون سمتھ نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والی بھارت کے ساتھ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر امید ہوں، میں نے چند دنوں میں نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے اپنے ہاتھ دوبارہ کھولے ہیں، اب مجھے بس اگلی سیریز کا بے تابی سے انتظار ہے تاکہ اپنی کاکردگی دکھا سکوں۔
واضح ہو کہ بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں آسٹریلوی بلے باز کچھ زیادہ متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے تھے جس کی وجہ سے وہ شدید دباؤ کا شکار بھی ہوگئے تھے۔
https://www.youtube.com/watch?v=bLiex7xuItY
https://www.youtube.com/watch?v=_uF_ET-uWZM
he is an absolute treat to watch.