دورہ نیوزی لینڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی کرونا کا شکار

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون کے 6 کھلاڑی کورونا کا شکار ہو گئے

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے16 رکنی سکواڈ اور منیجمنٹ کا گزشتہ روز پہلا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا، نتیجوں کے مطابق 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ کرکٹ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں سے 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے شکار ہونے والے سبھی پاکستانی کھلاڑیوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ کورونا مثبت والے کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ جن 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اس میں سے 4 کنفرم ہیں جب کہ 2 کا دوبارہ ٹیسٹ لیا جارہا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 کھلاڑی پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، کرکٹ نیوزی لینڈ نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے سب سے اہم عوام کا تحفظ ہے، قومی اسکواڈ میں شامل بعض افراد نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 روز پہلے نیوزی لینڈ پہنچی تھی، نیوزی لینڈ میں کورونا ایس او پیز کے تحت سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے 3 ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

  • they were found sharing food and mingling outside the alloted hours on footage , such irresponsible dumb morons.

    corona ko mazak pakistan mein hee samjha ja raha hai , NZ nein abhi tak apni flights restricred rakhi hui hen.

    newzealand should send the squad back to teach them a lesson.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >