پی سی بی نے کھلاڑیوں کی جہاز میں بنائی ویڈیو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردی

پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ دورے پر ہے جہاں ٹیم کے 6 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، کھلاڑیوں کی جانب سے ہوٹل میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آخری وارننگ بھی جاری ہوگئی تھی جس کے بعد آج پی سی بی سوشل میڈیا سے ایک ویڈیو بھی ڈیلیٹ کردی۔

جس ویڈیو کو ڈیلیٹ کیا گیا وہ کرکٹ ٹیم کے پاکستان سے نیوزی لینڈ کے سفر کی تھی، 18 گھنٹے کی اس طویل فلائٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کی اور ایسی ہی ایک کوشش امام الحق کی جانب سے کی گئی جو فلائٹ کے دوران رپورٹر بن گئے تھے۔

یہ ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود سوشل میڈیا پر نشر کی مگر نیوزی لینڈ میں کھلاڑیو ں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایات سامنے آنے کے بعد ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو قرنطینہ کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی تاکید کی ہے، مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑی اپنے کمروں میں محدود رہنے کے بجائے کوریڈور ز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے پائے گئے ہیں، اور کھانا وصول کرنے کے وقت بھی ماسک کی پابندی نہیں کرتے جس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے انہیں فائنل وارننگ بھی جاری کی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >