نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کون کونسے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے؟

سرفراز، عباس، نسیم، روحیل، عابد علی، دانش کے کورونا ٹیسٹ مثبت

نیوزی لینڈ میں موجود جن پاکستانی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان میں سابق کپتان سرفراز احمد اور دو ٹیسٹ ٹیم کے ریگولر فاسٹ بولر محمد عباس اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں۔ پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر، دانش عزیز اورعابد علی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب دو کھلاڑی ایسے ہیں جن کا پہلے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے دونوں دوسری بار وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔6 اراکین کی قرنطینہ میں کم از کم 4 بار کووڈ 19 ٹیسٹ ہوگا،نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے روز ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی،پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کے دو واقعات نیوزی لینڈ پہنچنے کے پہلے بارہ گھنٹے کے دوران ہی سامنے آ گئے تھے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے اس وقت پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جب انھیں ہوٹل میں کھانا پیش کیا گیا اور کھانے کی ٹرے کمرے کے باہر رکھ دی گئی ، ٹرے وصول کرتے وقت کئی کھلاڑیوں نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے،کیمروں نے کچھ کھلاڑیوں کو ہوٹل میں اپنے کمروں کے دروازے کھول کر ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ریکارڈ کرلیا،کھلاڑی مسلسل کمروں کے باہر کوریڈور میں ملتے رہے نہ ماسک استعمال کررہے تھے اور نہ سماجی فاصلوں کو اہمیت دی جارہی تھی۔

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ارکان کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی،، ٹیسٹ کے نتائج آنے تک اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت نہیں ہوگی، کرائسٹ چرچ میں مقیم پاکستانی اسکواڈ کے کوویڈ ٹیسٹ کیلئےسیمپلزلئے گئےہیں جن چھ کرکٹرز کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے انہیں پہلےہی آئسولیشن میں بھیجنے کے بعد ٹیسٹ لے لئے گئے تھے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے فائنل وارننگ کے بعد پاکستانی اسکواڈ کے تعاون پراطمینان کا اظہارکیا ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق آئسولیشن کے دوران پروٹوکولزپرعمل درآمد کرنے میں بہت بہتری آئی ہے، مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد تحقیقات میں تعاون کیا گیا جس پرپاکستان ٹیم کے شکرگزارہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >