آسٹریلیوی بلے بازوں کا لاٹھی چارج،بھارتی باؤلر نےزیادہ رنز دینے کا اپنا ریکارڈ توڑ ڈالا

آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچ کے دوران بھارتی باؤلر نے سب سے زیادہ رنز دینے کا اپنے ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

آسٹریلیا میں جاری ایک روزہ میچز کی سیریز میں بھارتی باؤلرز خصوصاً سپنرز آسٹریلیوی بلے بازوں کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں۔

سیریز کے ابتدائی دو میچز میں ہی آسٹریلیا کے بلے بازوں نے بھارتی سپنرز کی وہ درگت بنائی کہ وہ اپنی لائن و لینتھ سب بھول گئے۔

سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ہار میں اہم کردار باؤلرز نے ادا کیا۔

پہلے میچ میں بھارتی اسپنر یوزویندر چہل سب سے مہنگے باؤلرثابت ہوئے، انہوں نے ایک وکٹ کے نقصان میں اپنے 10 اوورز کے دوران89 رنز دیئے۔

آسٹریلیوی بلے بازوں کا لاٹھی چارج،بھارتی باؤلر نےزیادہ رنز دینے کا اپنا ریکارڈ توڑ ڈالا

یوزویندر چہل نے اتنے رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، جو انہوں نے جون میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے ایک میچ میں 10 اوورز میں 88 رنز دے کر بنایا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >