سابق کپتان گوتم گھمبیر آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست پر کوہلی پر برس پڑے

سابق کپتان گوتم گھمبیر آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست پر  کوہلی پر برس پڑے

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گوتم گھمبیر آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کھانے پر انڈیا کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پر برس پڑے اور انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے ساتھ میچ میں غلطی نہیں بلکہ سنگین غلطی کی ہے۔

سابق کپتان گوتم گھمبیر کا ویرات کوہلی کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس جسپریت بومرا جیسا بولر ہو اور آپ ابتدا میں اس سے صرف دو اوورز کا ہی اسپیل کروائیں تو یہ غلطی نہیں بلکہ سنگین غلطی ہے، بومرا اور شامی کو تقریباً 5، 5 اوورز کے اسپیل دیے جاتے تاکہ وہ کوشش کرتے اور آسٹریلیا کے ابتدائی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے۔

گوتم گھمبیر کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے دنیا کا کوئی بھی کپتان جسپریت بومرا جیسے بولر سے نئی گیند کے ساتھ ابتدائی اوورز میں صرف دو اوورز کروائے گا، آسٹریلیا کے تینوں اوپنر اور اہم بلے باز ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ فل فارم میں ہیں اور اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے رنز بھی بنا رہے ہیں ایسے میں کون سا بولر ہے جو ان کی جلد وکٹ لے سکتا ہے؟ وہ ہے بومرا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی اور آسٹریلیا کی ٹیم کے پاس تیسرے اور آخری میچ میں بھارت کو شکست دے کر بھارتی ٹیم کو کلین سویپ کرنے کا سنہری موقع ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>