قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر،2کرکٹرز کو رپورٹ منفی آنے پر کھیلنے کی اجازت مل گئی

 قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر،2کرکٹرز کو رپورٹ منفی آنے پر کھیلنے کی اجازت مل گئی

دورہ نیوزی لینڈ پر گئی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے اچھی خبر، سرفراز احمد اور عباس کو اجازت مل گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ پر گئی قومی کرکٹ ٹیم جو قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں کھلاڑیوں کی کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار نظر آرہی ہے، کے لیے اچھی خبر ہے کہ سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر محمد عباس کو نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد اور محمد عباس آئسولیشن میں تھے جن کو اب نان انفیکشن قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اب انہیں قومی اسکواڈ جوائن کرنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی اور اپنی صلاحیتوں سے قومی کرکٹ ٹیم کی جیت یقینی بنائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر گئی کرکٹ ٹیم کے تیسرے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ انہیں  گراؤنڈ ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر گئی قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں میں قرنطینہ کے دوران کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان سیریز خطرے میں پڑگئی تھی، تاہم اب سیریز کے کامیاب ہونے کی امید بحال ہوگئی ہے۔

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>