ڈیوڈوارنرکے انجرڈ ہونے پر بھارتی کرکٹر اور بھارتی شائقین کا خوشی کا ظہار

آسٹریلوی بلے باز کے انجرڈ ہونے پر بھارتی شائقین کرکٹ خوش، سوشل میڈیا صارفین بھارتی ردعمل پر حیران

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر اتور کو سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد ماہرین اور ڈاکٹرز نے ان کی انجری کو سنجیدہ نوعیت کی قرار دیتے ہوئے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ اس طرح انجری کے شکار وارنر بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔

وارنر کے انجرڈ ہونے سے متعلق میچ کے بعد جب پریس کانفرنس میں کے ایل راہول سے سوال کیا گیا تھا تو وہ مسکرانے لگے اور خطرناک بیٹسمین کے انجرڈ ہونے پر مسرت کا اظہار کرنے لگے۔ راہول نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وارنر کا انجرڈ ہونا ہمارے لیے خوش آئند ہے، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کتنا زخمی ہوئے ہیں لیکن اچھا ہے کہ اگر وہ طویل عرصہ انجرڈ رہتے ہیں، یہ تو ہمارے حق میں بہتر ہے۔

کے ایل راہول کے ریمارکس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں حریف کھلاڑی کے زخمی ہونے پر بغلیں بجانے کی بجائے اسپورٹس مین اسپرٹ کا سبق یاد دلا دیا۔

بھارتی کرکٹر کے ریماریکس پر انہیں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور شائقین کرکٹ نے ایسے بیانات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے کے ایل راہول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص اس قابل نہیں کہ اس سے کیمرے کے سامنے کوئی سوال کیا جائے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ کیا بولنا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ بھارت ایسے کرکٹر پیدا کر رہا ہے جو خود سے جیت نہیں سکتے تو مخالفین کے زخمی ہونے کی دعائیں کرتے ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ یہ کوئی کافی وِد کرن پروگرام نہیں ہے اپنا کام ڈھنگ سے کرو کیا تم یہ چاہتے ہو کہ تمہیں ایسا فاتح قرار دیا جائے جس کا مخالف پہلے سے زخمی تھا، اپنی کارکردگی پر دھیان دو۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>