شاہد آفریدی نے لنکا پریمئر لیگ چھوڑ کر وطن آنے کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے لنکا پریمئر لیگ چھوڑ کر وطن آنے کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے فوری طور پر لنکا پریمئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔

لنکا پریمئر لیگ کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد خان آفریدی نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔

اپنی ٹویٹ میں بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ایک ایمرجنسی صورتحال کی وجہ سے مجھے واپس گھر جانا پڑرہا ہے، جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی میں فوری طور پر ایل پی ایل جوائن کرنے کیلئے واپس آؤں گا، آل دی بیسٹ۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری لنکا پریمئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، گزشتہ دنوں لیگ کے ایک میچ کے دوران شاہد خان آفریدی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں آگئے ہیں۔

لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز اور کینڈی ٹکسرز کے درمیان ایک میچ کے دوران گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی محمد عامر اورکینڈی ٹکسرز کے افغان باؤلرنوین الحق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، کھلاڑیوں نے دونوں کےد رمیان معاملہ رفع دفع کروایا۔

میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے مصافحہ کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور سینئر کرکٹر شاہد خان آفریدی نے 21 سالہ نوین الحق کو محمد عامر سے بدتمیز ی کرنے پر ڈانٹا اور کہا "کیا ہوگیا ہے”۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>