شعیب اختر کی گیند سے زخمی ہونے والے بلے بازوں کا پورٹریٹ وائرل
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا ہرمیچ یادگار رہا، اوردنیا کے جس کھلاڑی نے شعیب اختر کے ساتھ کھیلا وہ بھی یاد رہا، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی گیند سے زخمی ہونے والے بلے بازوں کا پورٹریٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاہے۔
ٹوئٹر پر ایک آرٹسٹ نے اپنے پورٹریٹ میں ان بلے بازوں کو دکھایا جو دوران میچ شعیب اختر کی گیند سے زخمی ہوئے،پورٹریٹ میں سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا اور گیری کرسٹن کو دکھایا گیا ہے۔
شعیب اختر بھی آرٹسٹ کی صلاحیتوں کو سراہے بنا نہ رہ سکے، ٹویٹ میں پورٹریٹ شیئر کیا اور آرٹسٹ کی مہارت کی بھرپور تعریف کی۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اپنی خطرناک اور جارحانہ باؤلنگ سے دنیا کے بہترین بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیتے تھے،رکی پونٹنگ، جسٹن لینگر سمیت کئی بلے باز کی ان کی تیز رفتار باﺅلنگ کا سامنا کرنے سے کترانے کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔
بھارتی بیٹسمین یووراج سنگھ بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ شعیب اختر کی باﺅلنگ سے خوفزدہ رہتے تھے، انہوں نے ٹویٹ پر کہا تھا کہ شعیب اختر باﺅلنگ کے لیے جب دوڑتے تو میں ڈر جاتا تھا اور کھیلنے کیلئے بڑا حوصلہ دکھانا پڑتا تھا۔
An artist's illustration of what devastation @shoaib100mph used to cause on the pitch. #ShoaibAkhtar #RawalpindiExpress #deadly #express pic.twitter.com/YBS3V6Sxwr
— Taha Sadaqat (@TahaSadaqat) December 2, 2020
ریٹائرمنٹ کے اعلان پر شعیب اختر نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یووراج راک اسٹار،میچ ونر، بہترین دوست اور زبردست جونیئر ہیں،بھارت نے آپ سے بہتر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین پیدا نہیں کیا۔ یووراج سنگھ نے نیک خواہشات کیلئے شعیب اختر کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
Cheeta hai
Fast bowler excellant. But whenever team needed him he could not perform n pakistan lost the match just exactly like shahed afridi majid khan etc. Players like javed imran etc play for team instead to create records so team wins.
I disagree because he was super fast bowler in which being injured was very common with that jet speed. He has given his best as a player even though he was not physical fit.