لنکا پریمیئر لیگ، شعیب ملک کے حیرت انگیز کیچ پکڑنے پر مداح خوش
لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا اسٹالینز کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی قومی کرکٹر شعیب ملک نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی انجیلو میتھیوز کا کیچ پکڑ کر ثابت کر دیا کہ وہ باکمال اور حاضر دماغ کھلاڑی ہیں۔
باؤنڈری لائن کے اندر جا کر اور پھر گیند کو باؤنڈری سے باہر اچھال کر کیچ کرنے کا شعیب ملک کا یہ ایکشن سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہا ہے۔ جس پر مداح شعیب ملک کی خوب پذیرائی کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے شعیب ملک کی تعریف میں کہا کہ کیا انداز ہے وکٹ لینے کا۔
what a wicket man! 👏👏👏🔥#viyaskanth pic.twitter.com/99kiHHRmZi
— Thiyagarajah Hema (@TrajahH) December 5, 2020
نجیب الحسن نامی صارف نے کہا کہ کیا ہی باکمال کیچ پکڑا ہے شعیب ملک نے۔
What a Catch by @realshoaibmalik Unbelievable #ShoaibMalik #LPL2020 pic.twitter.com/47SL61oRLe
— Najeeb ul Hasnain (@ImNajeebH) December 4, 2020
حسام سجاد ٹھاکر نے کہا کہ شعیب ملک نے بہت ہی عمدہ کیچ پکڑا ہے اور ساتھ ہی شعیب ملک کے لیے "چیتا” کا ہیش ٹیگ بھی
استعمال کیا۔
Brilliant Catch by @realshoaibmalik 🤟 #CheetahMalik #LPLT20 pic.twitter.com/bju0kL7yWh
— Thakur (@hassam_sajjad) December 4, 2020
میچ کے دوران شعیب ملک کے شاندار کیچ کو کمنٹیٹر نے بھی خوب سراہا جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شعیب ملک کے کیچ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
Actually he dropped the catch in 1st attempt.
is main herut anghez kaya hai, is say muskal catches phelay say mojood hain….
baba ji has still got it.