محمد عباس اور نسیم شاہ کے درمیان دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل
پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ کے دوران محمد عباس اور نسیم شاہ کے درمیان دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔۔ پہلی اننگ میں اظہرعلی نے 93، محمد رضوان نے 61، فہیم اشرف نے 48 جبکہ ظفرگوہر نے 34 رنز بنائے اور 297 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
نوکھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر محمد عباس اور نسیم شاہ وکٹ پر موجود تھے اور دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
The conversation between Abbas and Naseem Shah 😀
I love it❤😂#NZvPAK #PAKvNZ #Pakistan pic.twitter.com/7uhbijkF2E— RaNa BilaL (@AB18PK) January 3, 2021
نسیم شاہ محمد عباس سے کہتے ہیں کہ عباس بھائی! آپکو پتہ ہے کہ ساری ذمہ داری مجھ پر ہے، سنگل کرنا ہے ورنہ ڈانٹ پڑجائے گی۔۔
جس پر محمد عباس ہنستے ہوئے نظر آتے ہیں۔
یادرہے کہ اس میچ میں نسیم شاہ نے 12 رنز جبکہ محمد عباس صفر پر ناٹ آؤٹ رہے، محمد عباس کو ہدایات دینے والے نسیم شاہ 12 رنز پر آؤٹ ہوگئے اور اس طرح پوری ٹیم 297 رنز پڑ ڈھیر ہوگئی۔
Baat tu sahi kar raha hai na seem. Cricket coaches sirf tail under ko dant hi saktay hain… Kion kay top order batsman sub fail ho gay hain. Pakistan Coaches ki phatai parii hai🤣