نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں غلطی کی گنجائش نہیں تھی،نسیم شاہ

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں غلطی گنجائش نہیں تھی، میں نے غلطیاں کیں مگر بہت کچھ سیکھا، نسیم شاہ

کرائسٹ چرچ میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی آسان نہیں، ایک ہی جگہ پر بولنگ کرنا ہوتی ہے۔ میں نے غلطیاں کیں اور ان سے بہت سیکھا ان غلطیوں پر کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا۔

قومی پیسر نسیم شاہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے خلاف غلطی گنجائش نہیں تھی، ‏کیچ ڈراپ ہونے کا دکھ ہوا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے،‏ نو بال سے اعتماد میں کمی آئی، زیادہ زور لگانے کی وجہ سے بھی نو بالز ہوئیں، ‏پریکٹس میچز میں نو بال نہیں ہوئیں، نوبالز سے بہت نقصان ہوا، دو آؤٹ اسی کی نظر ہوئے، کوشش ہو گی کہ آئندہ نوبالز پر قابو پائیں۔

نسیم شاہ نے اپنی غلطیوں کے اعتراف کے ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ غلطیاں ہوئی ہیں مگر ان غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ اپنی غلطیوں پر کوئی معذرت نہیں کر سکتے کیونکہ یہ سب گیم کا حصہ ہے اور کوشش ہو گی کہ آئندہ یہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔

  • No matter u agree with me or not but since Misbah is chief selector and head coach team is consistently performing. Yes team won few matches for which we can’t blame Misbah. Based on Misbah’s performance he should be made PCB chairman as well.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >