پاکستان کو عبرتناک شکست، نیوزی لینڈ کا سیریز میں کلین سوئپ

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، پاکستان 176 رنز سے ہار گیا، نیوزی لینڈ کا کلین سویپ، کپتان محمد رضوان نے سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

کرائسٹ چرچ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو 176 رنز سے ہرا کر سیریز کو کلین سویپ کر لیا ہے۔ کپتان بابر اعظم اپنے انگوٹھے کی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر تھے جس کے باعث وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ جیتنےکیلئے20وکٹیں درکارہوتی ہیں اور فیلڈنگ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے لیکن ہم نے تمام شعبوں میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا،یہ سیریز ہمارے لئے بہت بڑا سبق ہے۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 297 رنز اسکور کیے تھے۔ جس میں اظہر علی 93، کپتان محمد رضوان 61 اور فہیم اشرف 48 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے جب کہ دیگر بلے بازوں میں شان مسعود صفر، عابد علی 25، حارث سہیل ایک اور فواد عالم صرف 2 رنز ہی بنا سکے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائلز جمیسن نے 5، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ادھر نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں کپتان کین ولیمسن کی ڈبل سنچری اسکور کی، کین ولیمسن 238، ہینری نکولس 157 اور ڈیرل مچل نے 102 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بعد ازاں کیویز نے 659 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کرکے 362 رنز کی برتری حاصل کی جس کے آگے قومی ٹیم بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم 186 رنز ہی بنا سکی۔

دوسری اننگز میں عابد علی 26، حارث سہیل 15، اظہر علی 37، کپتان محمد رضوان 10 ، فواد عالم 16، فہیم اشرف 28، ظفر گوہر37 رنز ہی بنا پائے۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کائلز جیمسن نے 11 وکٹس حاصل کیں جس پر انہیں مین آف دی میچ کی ٹرافی دی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ماؤنٹ منگونی ٹیسٹ میں بھی پاکستان 101 رنز سے ہار گیا تھا۔ اب نیوزی لینڈ کی ٹیم سیریز میں کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جس پر کیویز کپتان کین ولیم سن نے کہا ہے کہ سیریز میں ملنے والی فتح ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔

ولیم سن نے کہا کہ ہمارے بلے باز اچھی پارٹنر شپ بنانے میں کامیاب ہوئے اور ہمارے بولرز بالخصوص کائلز جیمسن، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے اچھی لائن لینتھ پر بولنگ کی جس سے باآسانی سیریز ہمارے نام ہو گئی۔

  • شان مسعود نے پہلی اننگز میں 10 اور باقی 3 اننگز میں 0,0,0 رنز بنائے۔ اسطرح ان حضرت نے 4 اننگز میں 10,000 رنز بنا کے عالمی بلکہ سارے کائنات کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ ولڈن۔

  • Pakistan cricket future is very dark, management is in very pathetic hands. Jab bhi team acha perform karnay lagti hay waqar younus ko lay atay hain woh sab kuch barbad kar dayta hay phir usay hata daytay hain, pechlay 10 saal say yeh hi chutyapa ho raha hy.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >