ان دونوں کو تو اسکول میں بھی کوئی نہ رکھے،عاقب جاوید کی وقار ،مصباح پر تنقید

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر مصباح الحق اور وقار یونس پر برس پڑے

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی جانب سے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوئی پاکستان کو بدترین شکست پر شدید ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے، انہوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو نوکری پر کس نے رکھا ہے؟ ان دونوں کو تو کوئی اسکول میں بھی نوکری نہ دے۔

عاقب جاوید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی ٹیم لیول فور سے کم کسی کو کوچ نہیں رکھتی جبکہ وقار یونس باؤلنگ کوچ کم اور کمنٹیٹر زیادہ لگتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوجوان باؤلرز کی گیند کی رفتار کم ہونے کا قصور وار وقار یونس ہے کیونکہ اس کی جانب سے باولرز کی رفتار پر توجہ نہیں دی جا رہی جس کے سبب نوجوان باولرز کی گیند پھینکنے کی رفتار کم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ باولنگ کوچ کے ذمہ باولر کا اسٹیمینا، ڈائٹ اور دیگر چیزوں کا دھیان رکھنا ہوتا ہے، لیکن یہاں وقار یونس سیریز ختم ہوتے ہی آسٹریلیا چلے جاتے ہیں اور نوجوان باولرز کی گیند پھینکنے کی رفتار سے لیکر دیگر ٹیکنیکل چیزوں پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن لاہور قلندرز  عاقب جاوید کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او وسیم خان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک بندہ جو پاکستان میں رہتا ہی نہیں ہے پھر چاہے اس کا نام جتنا مرضی بڑا  ہو وہ کچھ نہیں کر سکتا، گزشتہ کچھ عرصہ سے قومی ٹیم میں کی گئی متعدد تبدیلیوں کی وجہ سے بھی بورڈ کی کارگردگی پر سوالیہ نشان لگتا ہے۔

  • Han teri coaching mai tou lahore qalanders 5 bar champion reh chuka ….
    Ye sab ha=rammi zero Han bs apni apni seat k chakkar mai lagy hoty hain. Chup kr k koi solid Gora coach le k ao for both bowling n batting, sab local ga#=n#do han


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >