خراب کارکردگی،قومی ٹیسٹ ٹیم 2 سالوں سے پاکستان سے باہر کوئی میچ نہیں جیت سکی

جس طرح دنیا کے دیگر ممالک کی ٹیمیں کھیلوں اور بالخصوص کرکٹ میں بڑے بڑے ریکارڈ بنا رہی ہیں اسی طرح شاہینوں نے بھی گزشتہ 2 برس میں پاکستان سے باہر ایک بھی میچ نہ جیت کر انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 2018 میں آخری ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔

2018 کے بعد قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے 9 بار ٹیسٹ میچ ہارا جب کہ 2 میچز ڈرا ہوئے۔ اسی طرح سیریز کی بات کی جائے تو پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا کے خلاف جیتی تھی جس میں 0-1 کی برتری تھی۔

اس بار تو نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اور ریکارڈ بنا ہے جس میں پاکستانی ٹیم ایک اننگز اور 176 رنز جیسی عبرتناک شکست سے دوچار ہوئی ہے۔ مگر یہ پہلی بار نہیں اس سے قبل 2001 میں بھی پاکستان نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور 185 سے ہار چکا ہے۔

حالیہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی اوپنرز بری طرح فلاپ ہوئے جبکہ فواد عالم واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے سنچری اسکور کی ان کے بعد موجودہ کپتان محمد رضوان نے 3 نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ 4 اننگز میں وہ 202 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ فہم اشرف نے 186، اظہر علی نے 173 بنائے۔

پاکستانی بولرز کی بات کی جائے تو ان کی کارکردگی بھی پاکستانی کو کامیابی نہیں دلا سکی بلکہ اس سیریز کے دوران کوئی بھی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل نہیں کر سکا، شاہین آفریدی نے سیریز میں 6، محمد نسیم اور عباس شاہ نے 4،4 جبکہ یاسر شاہ اور فہیم اشرف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مصباح الحق کا اب ہیڈ کوچ کا عہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے اور رپورٹس ہیں کہ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد اس عہدے سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی وی اسپورٹس کے پروگرام گیم آن ہے میں میزبان نے کہا تھا کہ یہ خبر زیر گردش ہے کہ شاید ہیڈ کوچ مصباح الحق کو بھی عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں دینے والے صحافیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کو فارغ کر کے غیر ملکی کوچ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے گرانٹ فلاور اور گیری کرسٹن ممکنہ امیدوار ہیں۔

  • pehle konsa south africa aur australia mein teer maarte the.
    pakistan 1999 se her test match haari he australia mein.

    South africa se bhi pichli 3 series south africa mein 1 test maych bji nahin jeeta.

    England mein hee jeette the hum loge , iss dafa whan bhi nhin paye.

    • Not winning in Australia and losing shamelessly are different things. Ricky Pointing said that this was the worst Pakistani team ever visiting Australia. Also this was the worst Pakistani team performance in New Zealand. Pakistan team is in the worst condition it has ever been.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >