آئی سی سی پول 92 کے ورلڈکپ کے فاتح اور وزیراعظم عمران خان کے نام

1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والے عمران خان آج بھی دنیا بھر کے بیشتر کرکٹ فینز کی اولین پسند

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کی دنیا کے بہترین کپتان اور بڑے کھلاڑیوں کے نام دے کر لوگوں سے ان کی پسند سے متعلق پوچھا تو دنیا بھر سے سب سے زیادہ لوگوں نے آج بھی اپنی اولین پسند عمران خان کو قرار دیا۔

آئی سی سی نے گزشتہ روز اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کرکٹ فینز سے پوچھا کہ وہ کرکٹ کی تاریخ کے ان 4 بڑے کھلاڑیوں ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیرز، میگ لیننگ اور عمران خان میں سے سب سے زیادہ کس کو چاہتے ہیں یا وہ کون ہے جو آج بھی کرکٹ فینز کے دلوں کا راجہ ہے تو سب سے زیادہ 47.3 فیصد لوگوں نے عمران خان کو اپنی پہلی پسند قرار دیا۔

آئی سی سی نے سب سے پہلے نمبر پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو رکھا اور کہا کہ وہ غیر معمولی بلے باز اور ناقابل شکست کپتان ہیں جن کے اسکور کی بطور کپتان ایوریج 73.88 جبکہ کپتان کے طور پر نہ کھیلتے ہوئے بھی ان کی ایوریج 51.29ہے۔

دوسرے نمبر پر ساؤتھ افریقہ کے کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کا نام آیا جن کی بطور کپتان ایوریج 63.94 جبکہ کپتان کے طور پر نہ کھیلتے ہوئے بھی ان کی ایوریج 45.97 رہی ہے۔

تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی میگ لیننگ کا نام آیا جنہوں نے کئی کرکٹ ویمن ورلڈ کپ کھیلے اور آسٹریلوی ویمن ٹیم کی نمائندگی کی ان کے اسکور کی بطور کپتان ایوریج 60.93 جبکہ کپتان کےطور پر نہ بھی کھیلتے ہوئے ان کی ایوریج 43.87 تھی۔

چوتھے اور آخری نمبر پر عمران خان کا نام آیا جنہوں نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا۔ ان سے متعلق کہا گیا کہ وہ پاکستان کے عظیم ترین کھلاڑی ہیں جنہوں نے 92 کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کی۔ ان کی ٹیسٹ کرکٹ کے دوران بطور کپتان اور بیٹسمین 52.34 ایوریج تھی جبکہ بطور کپتان اور بولر وہ 20.26 ایوریج رکھتے ہیں۔

عمران خان ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کھلاڑی کھیل کر بھی بلے باز کے طور پر 25.43 اور بطور بولر ان کی ایوریج 25.53 ہے۔

ٹوئٹر کے اس پول میں 5 لاکھ 36 ہزار 346 افراد نے حصہ لیا۔ سارے کھلاڑیوں کی ساری خصوصیات بتانے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین نے ووٹ مانگے گئے کہ کرکٹ فینز بتائیں کہ ان سب کھلاڑیوں میں سے بہترین کون ہے؟

اس کے جواب میں 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے عمران خان کو 47.3 فیصد ووٹ ملے، جبکہ دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی رہے جن کو سوشل میڈیا صارفین نے 46.2 فیصد ووٹ دیئے۔ اس کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز کو6 فیصد ووٹ ملے۔ جبکہ ان کے مقابلہ میگ لیننگ 0.5 فیصد ووٹ ہی لے سکیں۔

اس سروے میں 5 لاکھ 36 ہزار 346 لوگوں نے ووٹ دے کر اپنی رائے دہی کا اظہار کیا اور پاکستانی کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کو کامیاب بنایا۔

  • I WISH SOMEBODY DO A POLL FOR HIS GOVERNANCE TOO IN WHICH A QUESTION SHOULD BE ADDED FOR HOW MANY POOR PEOPLE GOT RELIEF FROM THE POLICY OF CURRENT PAKI GOVERNMENT AND THIS POLL MUST BE CONDUCTED ON REALITY GROUND NOT ON fUcKiNg TWITTER…….

  • I do like Virat as crickter & as nice human but it still gives an edge to Great Imran as No 1.I will praise Indians being loyal to Viraat & i am 100% sure not a single Indian may vote for a Pakistani so Viraat got 46% only from Indian (100 Krore Population) but Imran got 47% not only from Pakistanis (22 Krore Population) but Khan is chosen number 1 ALL OVER THE WORLD …. HE IS LEGENDARY KHAN


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >