دورہ پاکستان پر آئی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی

چودہ سال پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی کورونا رپورٹس منفی آ گئیں،جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینجر نے بتایا کہ کراچی پہنچنے کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے اور سب کی ہی رپورٹ منفی آئی ہے۔

جنوبی افریقی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کا دوسراکورونا ٹیسٹ 20 جنوری کو ہوگا جبکہ جنوبی افریقہ کی مہمان ٹیم ہوٹل میں 5 روزہ قرنطینہ میں رہے گی اور دوران قرنطینہ ہوٹل سے متصل کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پر پریکٹس کرے گی۔

مہمان ٹیم نے شیڈول کے مطابق آج صبح کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پر پریکٹس کا آغاز کردیا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں 26 جنوری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے مہمان سائیڈ نے پہلے روز پریکٹس کا آغاز ورزش سے کیا،، جنوبی افریقہ کی ٹیم مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران مسلسل 6 روز تک کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پریکٹس کرے گی۔

ٹیم ترجمان کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے شروع ہونے والی پریکٹس کے بعد دوپہر دو بجے افریقی ٹیم کے کپتان کونٹن ڈی کوک ورچل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ بدھ کو جنوبی افریقہ ٹیم کے منیجر کی میڈیا کانفرنس ہوگی۔

جمعرات اور جمعے کو مہمان ٹیم انٹر اسکواڈ میچز کھیلے گی۔ دوسرے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ہفتہ اور اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر 1 بجے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، اگلے دو روز روزآنہ صبح 10 بجے اوراتوار کو ٹریننگ سیشن کا انعقاد دوپہر 1 بجے ہوگا، ہرسیشن کے اختتام پر اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

پیر کو صبح 10 ٹریننگ سیشن ہوگا، بعد ازاں قومی کپتان بابراعظم ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے،26 تا30 جنوری شیڈول پہلے ٹیسٹ کا ٹاس ابتدائی روزصبح ساڑھے 9 بجے ہوگا جبکہ روزآنہ کھیل کا آغاز 10 بجے ہوگا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>