ویڈیو :فاسٹ بولر محمد عامر کس شرط پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کو تیار؟

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کر دی مگر انہوں نے اس کے لیے ایک شرط بھی رکھ دی۔

محمد عامر نے کہا کہ اگر ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کو ہٹا دیا جاتا ہے تو وہ اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ بہت سے کھلاڑی پی سی بی کو دونوں کی شکایت کر چکے ہیں۔

محمد عامر نے بتایا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کچھ اور بولنگ کوچ وقار یونس کچھ کہتے ہیں دونوں ایک طرح سے نہیں سوچتے اور نہ ہی یہ کہا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس دونوں مجھے پسند نہیں کرتے تو ایسی صورتحال میں وہ کیسے کھیل سکتے ہیں۔ ان دونوں کے ساتھ تعلقات اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ اب یہ معاملات حل نہیں ہو سکتے۔

قومی پیسر نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران جان بوجھ کر مجھ سے پرانی گیند کرائی گئی، اس کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ سے بھی نکال باہر کیا، مگر کارکردگی کی بات کر رہے ہیں تو کیا انہوں نے بی پی ایل میں میری کارکردگی نہیں دیکھی؟

عامر نے کہا کہ شاید ان کے ساتھ ہی ایسا کیا جاتا ہے یا پھر واقعی منیجمنٹ لاعلم ہے۔ مجھے ذہنی اذیت دی جاتی ہے جس کے ساتھ کھیلنا ناممکن ہے۔ جان بوجھ کر کھلاڑی کو خراب کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ تقریباًایک ماہ قبل محمد عامر نے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ کی جانب سے ناروا سلوک کے الزام میں کرکٹ کے سبھی فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

    • ميں تو پہلے دن سے کہتا تھا کے اس مُجرم کو قومی ٹيم ميں نہيں آنا چاہيے تھا، ہاں ليگ وغيرہُ کی اجازت کافی تھی ۔ قومی ٹيم ميں آنا ايک اعزاز ہے ہر نوجوان کھلاڑی کے لئے۔ليکن عامر جيسے چوروں نے قومی ٹيم کو بھی گلی محلے کی ٹيم بنا ديا ہے۔

  • M Amir kuj ziada bara nahi bol dia,, beta jitni teri performance hai uss hesiyat se condition rakh, jesi teri performance hai uss se to team ka MAALSHIYA b tu change nahi kerwa sakta, aur jo tera kirdaar raha hai past mein aur haal mein zara usse b mad e nazar rakh. Laalchi insan, cricket ko samjhne wala her aik insan bakhoobi janta hai k tune test cricket se retirement kis liay le thi, so apni ouqaat se bhurh ker batein mat ker,, waqar younis hazar bura coach sahi but tu waqar k paao ke jooti ke dhool k b barabar nahi,,

  • میں آغاز محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کا حامی تھا۔ تب سے اب تک کی کارکردگی سے یہی نتیجہ نکالا ہے کے اب ٹی ٹوٹی اور ٹیپ بال کرکٹ پر توجہ دے

  • I think this is a good opportunity to look into how coaches plan, delegate and communicate with their players. If a player is not performing despite talent then coaches have a responsibility also. Road maps should be devised years ahead like Aussies do. Taali aik haath say naheen bajtee.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >