بھارتی فاسٹ باؤلر کی نو بالز پر شین وارن نے سوالات کھڑے کردئیے
بھارتی فاسٹ بولر کی نو بالز پر سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے کئی سوالات کھڑے کردئیے
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں بھارتی پیسر تھنگاراسونتاراجن نے اب تک کھیلی جانے والے 2 اننگرز میں 8 نوبالز کرائیں، جس پر سابق آسٹریلوی اسپنر و کرکٹر شین وارن نے تنقید کی اور کہا کہ ان نو بالز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
شین وارن نے کہا کہ ایک میچ کے دوران 8 نوبالز کرانا غیر معمولی عمل ہے جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ آسٹریلوی سابق لیگ اسپنر نے یہ بھی کہا کہ بھارتی بولر کی نوبال کچھ زیادہ ہی بڑی بھی ہیں جو کہ ایک عجیب بات ہے۔
This is crickets version of the “thriller in Manilla” ! What a series it has been and there is still so much to unfold at the GABBA in these last 25 overs !!!!!!! What’s the outcome ?
— Shane Warne (@ShaneWarne) January 19, 2021
آسٹریلوی اسپنر نے کہا کہ ان نوبالز میں سے 5 ایسی ہیں جو کہ اوور کی پہلی گیند پر ہی نوبال کرائی گئی ہے اور اس میں پاؤں لائن سے اتنا آگے جا رہا ہے جسے نظر انداز کیا ہی نہیں جا سکتا اور یہی بات ہے جس نے شین وارن کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کو یہ ٹیسٹ میچ چیتنے کے لیے 324 رنز درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو تمام وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز1-1 سے برابر ہے۔ اس میچ میں بھارتی فاسٹ بولر تھنگاراسونتا راجن نے پہلی اننگ میں 6 اور دوسری اننگ میں2 نوبالز کرائیں۔ جب کہ وہ 3 وکٹیں بھی لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
Australians k IPL contracts toh pakkay hain aaj ki haar k baad