قومی کرکٹر خرم منظور نے مایہ ناز بلے باز سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
پاکستان اے لسٹ کرکٹ میں بیٹسمین خرم منظور نے سعید انور کا سب سے زیادہ سنچریوں کاریکارڈ برابر کردیا ہے۔
کراچی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران سندھ کے اوپننگ بیٹسمین خرم منظور نے138 گیندوں پر 122 رنز بنائے، یہ اے لسٹ کرکٹ میں ان کی 26ویں سنچری تھی۔
اس سے قبل اے لسٹ کرکٹ میں 26 سنچریوں کا ریکارڈ مایہ ناز بلے باز سعید انور کے پاس تھا جسے خرم منظور نے برابر کردیا ہے۔
List A century number 26 for @_khurrammanzoor 🙌 #NORvSINDH | #HarHaalMainCricket | #PakistanCup pic.twitter.com/RCnfzgSyCL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 22, 2021
واضح رہے کہ میچ کے دوران سندھ نے خرم منظور کی سنچری کی بدولت ناردرن کو 278 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ناردرن کی ٹیم 264 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ناردرن کی جانب سے حماد اعظم 70 کے انفرادی سکور کے ساتھ سرفہرست رہے۔
Match Summary!
Sindh: 277-6 (50 ov)
Northern: 264-10 (50 ov)
Result: Sindh won by 13 runs
Scorecard: https://t.co/N2JXKZ51EV#NORvSINDH | #PakistanCup | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/HUsfdsMn3S
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 22, 2021
ناردرن کی جانب سے حیدر علی نے 55 جبکہ اوپنر ذیشان ملک نے 44 رنز سکور کیے، سندھ کے اسپنر دانش عزیز نے 32 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، میچ کے اختتام پر خرم منظور کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Its disgrace to Saeed Anwar comparing him with Khurram Manzoor.
bhai tum select phir bhe nhi hogay…………..