بِگ بیش سیریز میں نیا ریکارڈ، ایک گیند پر کھلاڑی 2 بار رن آؤٹ

بِگ بیش سیریز میں نیا ریکارڈ، ایک گیند پر کھلاڑی 2 بار رن آؤٹ

مشہور زمانہ بِگ بیش سیریز میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز بمقابلہ سڈنی تھنڈر میچ کے دوران سڈنی تھنڈر کے بولر کرس گرین نے گیند کرائی جس پر اسٹرائیک پر موجود فل سالٹ نے شارٹ کھیلی تو گیند بولر کے ہاتھ کو چھو کر اسٹمپس پر لگی جب دوسری جانب موجود بیٹسمین ویدرلڈ کریز سے باہر تھے جس کے سبب وہ رن آؤٹ ہو گئے۔

مگر توجہ فل سالٹ کی جانب مرکوز ہونے پر ویدرلڈ سنگل لینے کے لیے بھاگے تو ان کا دھیان بٹ چکا تھا اور وہ وکٹ کے درمیان رک گئے جس پر وکٹ کیپر نے گیند پکڑ کر ان کے کریز پر پہنچنے سے پہلے ہی وِلز گرا دیں۔

اس طرح بگ بیش کی تاریخ میں پہلی بار ایک بیٹسمین کو ایک ہی گیند پر پہلے بولر کرس گرین نے آؤٹ گیا اس کے بعد کیپر سیم بلنگز نے اسٹمپ آؤٹ کیا جو کہ بگ بیش کی تاریخ کا انوکھا اور پہلا واقعہ ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >