محمد رضوان کے ناقابل یقین رن آؤٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

محمد رضوان نے ناقابل یقین رن آؤٹ کرکے ایک بار پھر سب کو حیران کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کیپر محمد رضوان نے جنوبی افریقی بیٹسمن کو ایسا رن آؤٹ کیا کہ سب دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے، ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے جنوبی افریقی کھلاڑی کو ایسا بہترین رن آؤٹ کیا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ہوا کچھ یوں کہ فہیم اشرف کی گیند کو کھیلتے ہوئے جنوبی افریقی بلے باز ریسی وینڈرسن نے رنز لینے کی کوشش کی مگر باؤلنگ اینڈ پر موجود ان کے ساتھی ڈین ایلگر نے اس معاملے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا، تاہم تب تک تک ریسی پچ پر دوڑتے ہوئے کافی آگے تک پہنچ چکے تھے کہ گیند فیلڈنگ پر موجود بابر اعظم کے ہاتھوں تک پہنچ گئی۔

بابر اعظم نے بنا کسی تعطل کے گیند کو وکٹ کیپر کی طرف تھرو کیا اور محمد رضوان نے انتہائی عمدگی سے آگے کی طرف ڈائیو کرتے ہوئے گیند کو تھاما اور وکٹوں میں دے مارا، یہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ جنوبی افریقی کھلاڑی کو کریز میں پہنچنے کا موقع ہی نہیں ملا اور وہ آؤٹ ہوگیا۔

اس رن آؤٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی اور شائقین کرکٹ محمد رضوان کی صلاحیتوں کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان جو کہ اس وقت ٹیسٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان بھی ہیں انہوں نے حالیہ دنوں میں اپنی بہترین پرفارنس سے اپنی صلاحیتوں کو منوا لیا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں انہوں نے مسلسل پانچ نصف سنچریاں بنا کر ایشیا سے باہر یہ ریکارڈ بناتے ہوئے ماضی کے لیجنڈ کرکٹرز ظہیر عباس، سنگاکارا، راہول ڈریوڈ اور گنگولی کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >