فواد عالم نے اپنی سویپ شاٹ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، قومی کرکٹر فواد عالم نے اپنی سویپ شاٹ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی
قومی بلے باز فواد عالم اپنے منفرد طریقے سے کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے شائقین میں بے حد مقبول ہیں وہ اپنی بیٹنگ سے ہمیشہ اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے ہیں۔ اب ان کی ایک تازہ سویپ شاٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے جسے کھیلتے ہوئے وہ زمین پر گر گئے۔
کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور فواد عالم نے اہم پارٹنرشپ کو قائم رکھنے کے لیے کھیل رہے تھے اس دوران ایک سویپ شاٹ کھیلتے ہوئے فواد عالم نیچے گر گئے۔
اس کے بعد ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب مزے مزے کی ٹوئٹس کیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے
کہا کہ فواد بھائی کوئی پریشانی والی بات نہیں کیونکہ ہوا کیا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا لیکن میچ سنبھالا ہوا ہے اس سے فرق پڑتا ہے۔
Fawad bhai no worriesss.#Fawad #fawadalam #Azhar #PAKvsSA #Pakistan #Cricket #Mirzapur pic.twitter.com/eSDjjAYb1W
— Sportan (@Sportanofficial) January 27, 2021
فواد عالم نے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کر کے سب کے دل جیت لیے۔
Brilliant 💯 by Fawad Alam under pressure!
Test cricket at best.#PAKvsSA #fawadalam pic.twitter.com/eKBKHEhH7k— SHAZAL RANA (@shazal_rana1) January 27, 2021
فیضان علی خان کے نزدیک اس شاٹ کے کھیلنے کا مقصد دوسرے لوگوں کا دھیان بٹانا تھا۔
hahahaha what a Distract style Fawad Fawad Alam #PAKvsSA pic.twitter.com/Bu7vC8asGX
— Faizan Ali Khan (@Faizan_Fazi_) January 27, 2021
ایک صارف نے کہا کہ فواد عالم کے اس اسٹائل نے باقی سب کھلاڑیوں کو اسٹمپ کر دیا ہے۔
Fawad Alam's technique stumped everyone.🤣🤣 pic.twitter.com/FKd7PbSshK
— Hatëem hëre✨ (@HateemArif1) January 27, 2021
Gritty, hardworking, unorthodox but absoutely might effective and impressive. Terrific application showed once again, came in under pressure & played a wonderful knock when the team needed the most.
Fawad Alam is love. Well played ❤#PAKvsSA pic.twitter.com/5a5L7piPM2
— Mani 🇵🇰 (@TweetsMani14) January 27, 2021
اب تک کے کھیل میں پہلی اننگر میں جنوبی افریقہ کے 220 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان 8 وکٹوں کے نقصان پر بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
The Same Shot Was Played By Rohan Kanhai of West indies
Every shot has been played thousands of times so what? we don’t give credit to the ones who do it again??