جمی نیشم کے حیران کن سٹروکس اور باؤلنگ کے سامنے آسٹریلیا ڈھیر، ویڈیو وائرل


نیوزی لینڈ کے یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا،جہاں کیویز نے سخت مقابلے کے بعد کینگروز کو 4 رنز سے شکست دی۔

یہ میچ میں جارحانہ انداز سے بیٹنگ اور بولنگ میں پرفارم کرنے والے جمی نیشم کے لیے یادگار بن گیا کیونکہ انہوں نے ٹی 20 کی تاریخ میں پہلی بار چوتھے نمبر پر بیٹنگ کی اور کریز پر آتے ہی مسلسل 3 گیندوں پر لگاتار 3 چھکے جڑ کر آسٹریلوی ٹیم کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے۔

جیمز نیشم نے میچ کے آخر پر 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اس اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، اس اننگز میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 281.25 رہا۔

جیمز نیشم نے ایسا مخصوص شارٹ کھیلا کہ شائقین کرکٹ دنگ رہ گئے، کیوی کھلاڑی نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر ڈینیل سیمز کی گیند پر “ریورس اسکوپ” کرتے ہوئے تھرڈ مین کی جانب چھکا مار دیا جسے شائقین کرکٹ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اس میچ میں جب کینگروز کو آخری اوورز میں جیت کے لئے 15 رنز کی ضرورت تھی، تاہم بیٹنگ کے بعد بولنگ میں جمی نیشم نے بہترین کارکردگی دکھائی اور آخری اوورز میں آسٹریلیا کے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے میچ جیت کر 5 میچز کی سیریز میں بھی 0-2 کی برتری کیویز کی جھولی میں ڈال دی اب اس کے بعد اگلا میچ 3 مارچ کو ہوگا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>