عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے عمر اکمل کیلئے بڑا ریلیف

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے آزاد ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ اور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

ثالثی عدالت کے فیصلے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.4.4کی ایک مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی اور 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جس میں عالمی ثالثی عدالت نے قومی کرکٹر پر عائد 18 ماہ کی پابندی میں مزید 6 ماہ کی کمی کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کر دیا۔

فروری 2020میں معطلی کا شکار ہونے والے عمر اکمل اب جرمانے کی رقم جمع کرانے کے ساتھ پی سی بی کے سیکیورٹی اور اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے طے شدہ ری ہیب پروگرام پر عمل کرکے دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

یاد رہے کہ عمراکمل کے خلاف میچ فکسنگ کی آفر کو رپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کی تھی جس کے خلاف عمر اکمل نے عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے بھی عمر اکمل کی سزا برقرار رکھنے سے متعلق اپیل اسی ثالثی عدالت میں دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عمر اکمل کو جو سزا دی گئی ہے اسے برقرار رکھا جائے۔ تاہم عدالت نے اس سزا میں 6 ماہ کی مزید کمی کر کے جرمانہ برقرار رکھا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>