پی ایس ایل 6: عبدالرزاق نے سب کے قہقہے لگوادئیے، ویڈیو وائرل

پی ایس ایل کے شو "جہاں فین وہاں سٹیڈیم” میں عبدالرزاق نے سب کے قہقہے لگوادئیے۔۔ ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے سلسلہ ایچ بی ایل بنک کے منعقدکردہ پروگرام "جہاں فین وہاں سٹیڈیم”میں دو سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اور اظہر محمود کو مدعو کیا جس کی میزبانی رمیز راجہ اور زینب عباس نے کی۔

پروگرام میں عبدالرزاق اور اظہر محمود سے دلچسپ گفتگو ہوئی زینب عباس اور رمیز راجہ کے سوالات پر عبدالرزاق نے طنز ومزاح سے بھرپور جواب دئیے۔

عبدالرزاق نے اظہر محمود سے متعلق کہا کہ مجھے اظہر محمود نے زبردستی کوچنگ میں ڈال دیا ہے۔

زینب عباس نے عبدالرزاق سے سوال کیا کہ اگر کرکٹ نہ ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟ جس پر عبدالرزاق نے جواب دیا کہ میں کسی فیکٹری میں مزدور ہوتا اور اوورٹائم لگاکر پیسے کمارہا ہوتا۔ایک سوال پر عبدالرزاق نے کہا کہ میتھیوہیڈن اور پونٹنگ کو آؤٹ کرنا عذاب لگتا تھا، میں سوچتا تھا کہ میں کہاں پھنس گیا ہوں۔

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ یونس خان کی کپتانی میں کھیلنا بہت مشکل لگتا تھا، اس موقع پر عبدالرزاق نے واقعہ سنایا کہ ٹی 20 کا فائنل تھا اور میں نے 3 اوور کرائے تھے اور تین کھلاڑی آؤٹ کئے تھے، میں نے یونس خان سے کہا کہ پائن آپ نے میرا اوور سنبھال کے رکھا ہے تو یونس خان نے کہا کہ ہاں ! سنبھال کے ہی رکھا ہے۔

زینب عباس نے سوال کیا کہ آپ پر فلم بنائی جائے تو آپکا کردار کسے کرنا چاہئے؟ جس پر عبدالرزاق نے سوال کیا کہ فلم ۔۔۔لوسٹوری یا دوسری؟ جس پر ایک بار پھر قہقہے لگ گئے۔۔ بعد ازاں عبدالرزاق نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ ہارر موؤی یا ایکشن موؤی۔۔

عبدالرزاق سے پوچھا گیا کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ نخرے کس پلئیر کے ہیں؟ عبدالرزاق نے جواب دیا کہ جن کے نخرے تھے وہ پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں، عبدالرزاق کا اشارہ غالبا احمد شہزاد یا عمراکمل کی طرف تھا۔

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ میں نے عمراکمل اور احمد شہزاد کو کہہ دیا تھا کہ آپ خوبصورت نہیں ہیں۔وہ جیسے کپڑے پہنتے ہیں اگر وہ خوبصورت ہوتے تو کیا کرتے؟

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ میں نے ایک پلئیر کو یہ بھی کہہ دیا تھا کہ سارے انگلش کا کورس کرتے ہیں، آپ اردو کا کورس کرو۔جس پر اظہرمحمود نے کہا کہ یہ تو وہ حساب ہوگیا کہ اک تے میں کوجی ، دوسری سُتی اٹھی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >