کیرون پولارڈ ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا میں ٹی ٹونٹی میچز سیریز جاری ہے، جس میں ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر کیرون پولارڈ نے سری لنکا کے اسپینر کو ایک ہی اوور میں 6چھکے لگا کر باولر کا بھرکس نکال دیا۔

کیرون پولارڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ وہ دنیا کے تیسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

پولارڈ نے حریف ٹیم کے بالر اکیلا دھننجیا کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے مارے۔ قابل ذکر بات یہ ہے دھننجیا نے ایک اوور قبل ہی تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی تھی، جس کے جواب میں کیرون پولارڈ نے ایک ہی اوور میں چھ چھکے جڑ کر ڈبل ہیٹ ٹرک کر دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیرون پولارڈ جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سری لنکا کے بعد باولر کو ایک کے بعد ایک چکا لگا رہے ہیں، جس پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بے حد خوش اور پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

پولارڈ نے اس میچ میں جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس کی بدولت نہ صرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی بلکہ کیرون پولارڈ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا اعزاز یوراج سنگھ اور ہرشل گبز کے پاس تھا، لیکن اب کیرون پولارڈ بھی ان دونوں کی لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>