بابراعظم کے کیس میں پیشرفت، ہراسانی کے الزامات لگانے والی خاتون کا دعویٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسانی اور دیگر الزامات عائد کرنے والی خاتون حامیزہ مختار کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں مسلسل دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامیزہ مختار نے کہا کہ ملکی عزت و وقار کی خاطر کیس کو ایک ماہ کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے، میں ایک ماہ بعد پھر پیش ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آج بھی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں مگر میں ڈرنے والوں میں سے نہیں ہوں میں کیس لڑوں گی مجھے انصاف ضرور ملے گا۔

حامیزہ مختار نے مزید کہا کہ کیس ملتوی کرنے کی وجہ قومی عزت ہے تو میں بھی اسی ملک کی بیٹی ہوں اگلی سماعت پر معزز جج سے درخواست کروں گی کہ بابر اعظم کو بھی عدالت میں ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے کہ حامیزہ مختار نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹسمین بابراعظم پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر حامیزہ کو نا صرف جنسی زیادہ کا نشانہ بنایا بلکہ تشدد کرنے اور پیسے بٹورنےسے بھی گریز نہیں کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >