ڈیل اسٹین کے پاکستانی صحافی کو انٹرویو پر بھارتی شائقین اور صحافی سیخ پا


ڈیل اسٹین کا "کرکٹ پاکستان” کو دیا انٹرویو بھارتیوں سے ہضم نہ ہوا، سیخ پا ہو گئے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی چھے فرنچائزز کے کپتانوں کے بعد کرکٹ کہ دیگر سٹارز کی جانب سے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے، دیگر کھلاڑیوں کی طرح جنوبی افریقہ کے پیسر ڈیل اسٹین نے بھی "کرکٹ پاکستان” ویب سائٹ کو انٹرویو دیا۔

ڈیل اسٹین نے کرکٹ پاکستان کو دئیے اپنے انٹرویو میں آئی پی ایل میں کرکٹ کی بجائے دولت کو ترجیح دیے جانے کی حقیقت بیان کر کے بھارتیوں کو حقیقت کا آئینہ دکھایا تو بھارتی جنوبی افریقہ کے باؤلر کے پیچھے پڑ گئے اور بھارتی میڈیا چینلز پر بھارتی اینکرز نے تبصرہ کرنا شروع کر دیے۔

جنوبی افریقہ کے باؤلر ڈیل سٹین کا میزبان سلیم خالق کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر آئی پی ایل کو چھوڑنا چاہتا تھا اسی وجہ سے میں نے شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ دیگر لیگز میں کھیل کر آپ کو بطور کھلاڑی بہتر صلاحیت اور اطمینان ملتا ہے جب کہ آئی پی ایل میں صرف پیسے کو ترجیح دی جاتی ہے۔

ڈیل اسٹین کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں بڑے بڑے سکواڈز اور کھلاڑی ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود اس بات پر سب سے زیادہ زور دیا جاتا ہے کہ کون کتنے پیسے کما رہا ہے اور ایسی صورت میں ہم لوگ کرکٹ کو بھول جاتے ہیں اور پیسے پر توجہ مرکوز کر لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کی نسبت پی ایس ایل اور لنکن لیگ میں ڈالرز کی بجائے کرکٹ اور کھلاڑی دونوں کو اہمیت دی جاتی ہے، مجھے پاکستان آئے ہوئے چند ہفتے ہی ہوئے ہیں اور یہاں کمروں کے اندر لوگ صرف کرکٹ کی باتیں کرتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ میں کہاں اور کیسے کھیلا ہوں۔

کرکٹ پاکستان کو دیا گیا جنوبی افریقی پیسر کا انٹرویو ٹویٹر پر ٹرینڈ کرتا رہا جبکہ بھارتی ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس اس پر تبصرے کرتے رہے، معروف کرکٹ ویب سائٹس نے بھی ڈیل اسٹین کے انٹرویو کو اپنی ویب سائٹ پر استعمال کیا۔

  • بیچارے انڈین احساس کمتری کی شکار قوم۔۔۔ انکی مثال بھی ایسے بدکردار اور بدکردار غریب کی ہے جسکی ایک دم لاٹری نکل آئے اور وہ دولت کے بل بوتے پہ عجیب و غریب حرکتیں کرنا شروع کر دے۔۔۔انکو آزاد ہوئے 74 سال ہی ہوئے ہیں اس سے پہلے تو یہ 1200 سال سے غلام۔چلے آرہے تھے اسلیے ازادی اور پیسہ ہضم نہیں ہو رہا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >