پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور بگڑتی ہوئی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر اس دورے کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

کورونا کے پھیلاؤ کے سبب بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافے کے باعث یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایک 4 روزہ اور 50 اورز پر مشتمل 5 میچز کھیلنے کے لئے ڈھاکہ روانہ ہونا تھا۔

پی سی بی کے مطابق دورے کی تیاریوں کے لئے جاری تربیتی کیمپ بھی فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں پہلے لاک ڈاؤن کی مدت ایک ہفتے کے لیے تھی، پانچ اپریل کو لاک ڈاؤن کا ایک ہفتہ شروع ہوا اور  پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورے میں چھ روز کی تاخیر  بھی ہوئی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>