کاؤنٹی کرکٹ:وکٹ کیپر امپائرز کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب،کیمروں نے پکڑ لیا

کاؤنٹی:وکٹ کیپر امپائرز کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب،کیمروں نے پکڑ لیا

انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی کرکٹ میں لیسٹرشائر اور ہیمپشائر کے درمیان میچ میں وکٹ کیپر نے مخالف ٹیم کے بیٹسمین کو”اسٹمپ آؤٹ” کر کے زوردار اپیل کی۔ وکٹ کیپر اور دیگر فیلڈرز کے اصرار پر لیگ امپائر نے بیٹسمین کو آؤٹ قرار دے دیا۔

بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے لئے دونوں امپائرز کی نظروں سے بچ جانے والے وکٹ کیپر نے امپائرز کی آنکھوں میں تو دھول جھونک دی مگر کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث اس کا کچا چٹھا کھل گیا۔

ری پلے میں وکٹ کیپر کی بےایمانی کھل کر سامنے آ گئی، اس نے الٹے ہاتھ سے اسٹمپ کیا جبکہ بال اسکے سیدھے ہاتھ میں تھی۔ لیسٹرشائر کے ہیڈکوچ نے میچ ریفری سے بات کر کے معاملے پر مایوسی کا اظہار کیا اور اس معاملے کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سامنے بھی اٹھایا گیا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھی وکٹ کیپر کی اس حرکت پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے وکٹ کیپر اس سے سبق حاصل کرے گا کیونکہ اب اس طرح کے واقعات سے بچنے کا کوئی امکان نہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>