وہ پاکستانی کھلاڑی جو اکیلا جہاز میں سفر کرنے سے ڈر گیا؟

وہ پاکستانی کھلاڑی جو اکیلا جہاز میں سفر کرنے سے ڈر گیا

لیگ اسپنر زاہد محمود تنہا جہاز میں سفر کرنے سے گھبرا گئے جس کے باعث وہ جنوبی افریقہ روانہ نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے لیگ اسپنر زاہد محمود کی جنوبی افریقہ روانہ نہ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔لیگ سپنر زاہد محمود اکیلے جہاز میں سفر کرنے سے گھبرا گئے۔ لیگ سپنر نے بورڈحکام کو آگاہ کیا کہ انہوں نے کبھی غیر ملکی سفر نہیں کیا، اکیلا زمبابوے نہیں جاسکتا۔

کیمپ کے دوران طبیعت خراب ہونے کے بعد زاہد محمود نے بورڈ حکام کو اپنے موقف سے آگاہ کر دیا۔

زاہد محمود کی درخواست پر بورڈ نے ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ بھیجنے کا فیصلہ کیا، اب زاہد محمود 21 اپریل کو ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ زمبابوے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر زاہد محمود کو دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>