پی سی بی نے عمر اکمل کی درخواست مسترد کر دی

عمراکمل کی مشکلات کم ہونے میں نہیں آرہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی  جرمانے کی رقم قسطوں میں ادا کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمر اکمل کی مالی مشکلات اور یکمشت جرمانے کی  ادائیگی سے قاصر ہونے اور جرمانے کی اقساط میں ادائیگی کی استدعا مسترد ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کی جانب سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور دیگر شواہد کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا ہے کہ عمراکمل کو ساڑھے 42 لاکھ کا جرمانہ یکمشت ادا کرنا ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق  جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی عمر اکمل کو بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی سزا کو 18 ماہ سے 12 ماہ کردیا تھا تاہم سزا کے ساتھ ساتھ عدالت نے عمر اکمل پر ساڑھے 42 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

جس کے بعد  عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کرتے ہوئےکہا کہ میں اتنی بھاری رقم ایک ساتھ ادا نہیں کرسکتا ، جرمانے کی رقم قسطوں میں ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔

کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کی درخواست پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ عمر اکمل ثبوت دیں کہ وہ واقعی اس وقت جرمانہ عائد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ عمر اکمل اب تک ایک سال کی سزا پوری کرچکے ہیں تاہم جرمانے کی ادائیگی میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عمر اکمل کو ابھی تک بحالی پروگرام کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >