بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، پہلی پوزیشن پر براجمان

آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے عالمی رینکنگ اپ ڈیٹ کردی۔ بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

فخرزمان بھی جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی کی بنا پر ترقی پاکر 7 ویں نمبر پر آ گئے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی 2017 سے پہلی پوزیشن پر براجمان تھے۔ بابر اعظم نے گزشتہ ہفتے 76میچز میں 13سنچریاں بنا کر ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔

ویرات نے 86میچز میں 13سنچریاں مکمل کی تھیں، آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ میں بابر اعظم 865 پوائنٹس کے ساتھے پہلے، ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور روہت شرما 825 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

جبکہ پاکستانی بلے باز فخر زمان 778 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے۔

بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 228رنزبنائے تھے۔ بابراعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ ظہیرعباس، جاویدمیانداد، محمدیوسف بھی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر رہ چکے ہیں۔ بابراعظم کاٹی 20کی عالمی رینکنگ میں تیسرا اور ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹا نمبر ہے۔

پاکستانی بولرز کی بات کی جائے تو قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا بولرز میں11واں نمبر ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >