زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ سٹریک پر 8 سال کی پابندی عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک پر آٹھ سال کی پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زمبابوے کے سابق فاسٹ بولر،کپتان اور کوچ ہیتھ اسٹریک کو آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ضوابط کی خلاف ورزی پر آٹھ سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اسٹریک پر الزام ہے کہ انہوں نے 2017 اور 2018 میں ٹیم کی کوچنگ کے دوران کرپٹ عناصر کی معاونت کی تھی۔

آئی سی سی کے مطابق اسٹریک پر انڈین پریمیئر لیگ، بنگلہ دیش لیگ اور افغان لیگ میں بھی فکسنگ کی مدد دینے کے الزامات ہیں جبکہ ہیتھ اسٹریک نے خود پر عائد الزامات کو تسلیم کیا ہے۔

آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی ٹریبونل نے ان پر آٹھ سال کی پابندی عائد کر دی جو اٹھائیس مارچ 2029 کو ختم ہوگی۔

واضح رہے کہ ہیتھ اسٹریک زمبابوے کی جانب سے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے، سال 2018 میں وہ زمبابوے ٹیم کے کوچ تھے، سال 2019 کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے کے باعث وہ کوچنگ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>