بابر اعظم کے بعد محمد رضوان کے لیے بھی بڑا اعزاز

پاکستان کو کرکٹ کے میدان سے خوشی کی خبریں ملنے لگی ہیں، پہلے آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کی جس میں بابر اعظم کو ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ کا نمبر ون کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ اب قومی بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو برطانیہ نے سال کے 5 بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

برطانیہ کی جانب سے ہر سال وزڈن فائیو (WISDEN-5)کی فہرست جاری کی جاتی ہے، رواں سال وزڈن فائیو کی برطانوی فہرست میں انگلینڈ کے جیک کرالی، ڈان سبلی، ڈیرن اسٹیون شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بھی سال کے بہترین 5 کھلاڑیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستانی بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو یہ اعزاز وکٹوں کے پیچھے اور بیٹنگ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر دیا گیا، انہوں نے 3 ٹیسٹ میچز میں 161 رنز بنائے اور 5 کیچز پکڑے۔ جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 ‏میں سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے 4 چھکوں اور ‏‏15 چوکوں کی مدد سے 122 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جب کہ ان کا ساتھ دیتے ہوئے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس میچ میں پاکستان نے اپنی ٹی 20 کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ کی جانب سے سال کے لیڈنگ کرکٹر کا اعزاز انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو دیا گیا ہے، جبکہ بہترین ٹی 20 کرکٹر ویسٹ انڈیز کے کائرون پولارڈ قرار پائے، اور 2021 کی بہترین خاتون کرکٹر کا اعزاز آسٹریلیا کی بیتھ مونی کو ملا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>